شہر قائد زلزلوں سے لرز اٹھا، ابتک 18 جھٹکے
کراچی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز کر رہ گیا، شہریوں میں ڈر و خوف کی فضا برقرار۔ محکمہ زلزلہ پیما کی نگرانی کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔

شہر قائد زلزلوں سے لرز اٹھا، ابتک 18 جھٹکے
کراچی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز کر رہ گیا، شہریوں میں ڈر و خوف کی فضا برقرار۔ محکمہ زلزلہ پیما کی نگرانی کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔ زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بج کر 23 منٹ پر زلزلے کا دوسرا جھٹکا ریکارڈ ہوا۔ جس کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ اس کا مرکز ملیر کے شمال مشرق کے قریب تھا۔
شہر قائد زلزلوں سے لرز اٹھا
صبح 6 بج کر 42 منٹ پر زلزلے کا تیسرا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ تیسرے زلزلے کے شدت 3.2 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔ جس کامرکز کورنگی کے جنوب مغرب 29 کلومیٹر کے قریب تھا۔
زلزلے کا چوتھا جھٹکا 9 بج کر 57منٹ پر محسوس کیا گیا۔ جس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 15 کلومیٹر دور کا شمال مشرق تھا۔ جس کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کا 18واں جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔