پاکستان

شہباز اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر مل مقدمے کی سماعت ملتوی

اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے مقدمے پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مقدمے پر اینٹی کرپشن کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی سماعت نہیں ہو سکی۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جگہ بھی ان کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کو اینٹی کرپشن کورٹ میں بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button