تازہ ترینقومی خبریں
شکارپور،قومی شاہراہ بائی پاس پر خوفناک حادثے میں7افراد جاں بحق
شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر خوفناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر خوفناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
شکارپور پولیس کے مطابق سبزی سے بھرا ایک تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی وجوہات میں تیز رفتاری سامنے آئی ہیں۔ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔









