شوبزکھیل

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی کی افواہیں مسترد

83 / 100 SEO Score

پاکستانشعیب ملک اور ثنا جاوید کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے گذر رہی ہے۔

شعیب نے وضاحت کی کہ ان کے بیٹے دبئی میں ہیں، والدہ سیالکوٹ میں ہیں اور وہ خود کراچی میں رہتے ہیں، جبکہ پروفیشنل مصروفیات کی وجہ سے میڈیا میں غلط بیانی پھیل گئی۔

اداکارہ ثنا جاوید نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں شعیب کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ جوڑے کو نظر بد سے محفوظ رکھا جائے۔ اسٹوری میں انہوں نے کیپشن کے طور پر "آمین ثم آمین” لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی اور اس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا تھا۔ جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کیں اور کیپشن میں "الحمدللہ” کے ساتھ قرآن شریف کی آیت لکھی۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید

حماس کا غیر مسلح ہونے سے انکار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button