تازہ ترینجرم و سزاقومی خبریں
شراب و اسلحہ کیس،گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں
اسلام آباد
کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔









