شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پوڈکاسٹ میں کھری کھری باتیں کیں۔
خصوصی انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے دلچسپ انکشافات کیے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ جانے کا مشورہ دیا ہے، یاد رہے بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کیا ہے اور اس کی وجہ پاکستان میں سیکورٹی کے نامناسب حالات کو کرار دیا ہے۔
پوڈکاسٹ کے دوران شاہد آفریدی نے زندگی کے انوکھے پہلوؤں پر بات چیت کی۔