بین الاقوامیتازہ ترین

شام میں عبوری حکومت بنانے کی تیاریاں، ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد

فیصلے کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری کی حالت سے بچانا ہے

شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری کی حالت میں داخل ہونے سے بچانا ہے۔

دوسری جانب شامی دارالحکومت دمشق میں حالات معمول پر آنے لگے، جنگجوؤں نے دن کے اوقات میں دمشق سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا، بینک بھی کھولنے کی منظوری دے دی گئی۔

شامی میڈیا کے مطابق محمد البشیر نے 2007ء میں حلب یونیورسٹی سے شعبہ ابلاغیات میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے 2011ء میں شامی گیس کمپنی سے منسلک گیس پلانٹ میں پریزیشن انسٹرومینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کیا، اڑھائی سال وزارت اوقاف میں تعلیم، تربیت و رہنمائی میں امور شریعہ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

سالویشن گورنمنٹ میں ان کے پروفائل کے مطابق انہوں نے 2021ء میں ادلب یونیورسٹی سے شریعہ اور قانون میں ڈگری حاصل کی اور منصوبہ بندی اور انتظامی تنظیم کے اصولوں میں سرٹیفکیٹ حاصل کیا، محمد البشیر سالویشن گورنمنٹ میں 2022ء اور 2023ء میں ترقی اور انسانی امور کے وزیر رہے، وہ 1983ء میں ادلب گورنری کے جنوب میں جبل الزاویہ میں پیدا ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button