بین الاقوامی
شام: صدارتی محل کے قریب اسرائیلی حملہ
اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم مقامات پر حملہ کیا گیا ہے۔

شام: صدارتی محل کے قریب اسرائیلی حملہ
اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا ہے، جس میں صدارتی محل اور وزارتِ دفاع کے قریب بم باری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔اسرائیلی حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
شام: صدارتی محل
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کی بڑی تعداد غزہ کی پٹی سے مقبوضہ گولان میں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مقبوضہ گولان کا یہ علاقہ اسرائیل نے 1967ء میں شام سے 6 روزہ جنگ میں ہتھیا لیا تھا۔ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے شامی افواج پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔