بین الاقوامی

شام حکومت خاتمہ: ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر

شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 7 لاکھ 40 ہزار ایرانی ریال کا ہوگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2015 میں جوہری معاہدے کے بعد ایک ڈالر 32 ہزار ایرانی ریال کا تھا۔

کرنسی ڈیلرز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بگڑتے حالات کی وجہ سے ایک ڈالر 10 لاکھ ایرانی ریال تک پہنچ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button