ملک کو جوڑنے والوں کو توڑا گیا، سلمان اکرم راجہ
اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جو ملک کو جوڑ سکتے تھے انہیں توڑا گیا، لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا، پہلے دھاندلی فریقین کرواتے تھے۔

ملک کو جوڑنے والوں کو توڑا گیا۔ پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کا دن تقریبآ ٹھیک گزرا لیکن اس کے بعد کارروائی کی گئی۔ 8 فروری ملکی تاریخ کا شاندار دن تھا۔ لوگوں نے ووٹ سے انقلاب برپا کیا۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈبے کھولے گئے۔ فارم 45 کو بدلا گیا۔ پریزائیڈنگ افسران نے ووٹ والے ڈبے اور فارم 45 آر او کے دفاتر میں منتقل کیے۔ گنتی دونوں اُمیدواروں کی موجودگی میں ہونی چاہیے۔ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہم بیٹھے تھے تو کہا گیا گولی چل گئی ہے۔ ہمیں گریبانوں سے پکڑ کر وہاں سے باہر پھینکا گیا۔ گولی کس نے چلائی؟ کوئی تحقیق نہیں ہوئی۔ 8 فروری کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک شاندار دن تھا۔ لوگوں نے ووٹ سے انقلاب برپا کیا۔ اس دن سے قبل پنجاب میں ظلم اور فسطائیت کا بازار گرم کیا گیا۔ لوگوں کو اٹھایا گیا۔ انتہابی مہم نہیں چلانے دی گئی۔ پولیس کی زیر نگرانی میں سب کچھ ہوا۔ گھٹن کے ماحول میں الیکشن ہوا بلا ہم سے چھین لیا گیا۔
اگر عمران خان کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا تو سال کا بد ترین دن ہوگا، سلمان اکرم راجہ