بین الاقوامی

شامی جنگجو وسطی شہرحمص کی حدود میں داخل

شام میں باغیوں نے وسطی شہرحمص کی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ کردیا۔

باغی شمالی شہرحلب اور حماۃ پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔ السویدا شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ مسلح گروپوں کا ہدف دمشق ہے، امید ہے شام میں مسلح گروپوں کی پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔

رجب طیب اردوان نے شامی ہم منصب صدر بشارالاسد کو ملاقات کی دعوت دی مگر مثبت جواب نہیں ملا۔

شامی صدر نے ملاقات سے پہلے شمال میں ترک فوج کے زیرکنٹرول علاقے سے انخلا کی ضمانت طلب کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button