علاقائی

شالیمار ٹرین: ٹریکٹر ٹرلی سے ٹکرا گئی، متعدد زخمی

فیصل آباد کے قریب پیش آئے حادثہ کے سبب کئی  بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔  ٹرین ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

شالیمار ٹرین: ٹریکٹر ٹرلی سے ٹکرا گئی، متعدد زخمی

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ فیول ختم ہونے پر ٹرالی کا ڈرائیور اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے۔

شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button