تازہ ترینقومی خبریں

سیکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارجی ہلاک کردیئے

سیکیورٹی فورسز نےگل بہادر گروپ کے 100 سے زائد خوارجی ہلاک کردیئے،عطا اللہ تارڑ

82 / 100 SEO Score

سیکیورٹی فورسزوزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی اور جنوی وزیرستان میں خوارج گل بہادر گروپ پر جوابی حملوں میں 100 سے زائد خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے نزدیک شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر کے پر حملے کیے، 48 گھنٹے طویل جنگ بندی کے دوران افغانستان میں متحرک خارجیوں نے بار بار پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کی کوششیں کیں جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کیا، سیکیورٹی فورسز کے ردِ عمل کے نتیجے میں سو سے زائد خارجی جہنم واصل کر دیے گئے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خارجی گل بہادر کے عناصر نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر بم حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں شہریوں اور ایک فوجی نے شہادت قبول کی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، خارجی گل بہادر کے خلاف گزشتہ شب اسٹرائیکس میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کم از کم 60 تا 70 خارجی اور ان کی قیادت کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے خلاف نشانہ بنانے کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں اور دعوے بے بنیاد ہیں، افغانستان کے اندر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں، پاکستان مخلصانہ طور پر یقین رکھتا ہے کہ آگے کا راستہ افغانستان کی سرزمین سے جاری بھارت نواز دہشت گردی کے مسئلے کو مذاکرات اور افغان حکام کی جانب سے غیر ریاستی عناصر پر کنٹرول کے ذریعے حل کرنے میں مضمر ہے۔

سیکیورٹی فورسزانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدی سالمیت اور اپنے عوام کی جان و مال کی سیکیورٹی کا مکمل حق حاصل ہے اور ہم افغانستان سے آپریشن کرنے والے دہشت گردوں کو سکون سے رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس عملہ بھی بدتمیز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button