سینئر اینکر آفتاب اقبال کی دوبؑی میں گرفتاری بعدازاں رہائی
آفتاب اقبال دوبئ میں گرفتاری کے بعد بخیریت واپس اپنے گھر پہنچ گئے

سینئر صحافی اور پروگرام کے میزبان آفتاب اقبال کو دوبئی حکام نے گرفتار کر لیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق افتاب اقبال برطانیہ سے دبئی پہنچے تھے،
انہیں ائیرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لیا گیا۔
آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی تھی ۔
جنید اقبال کے مطابق "میرے بڑے بھائی آفتاب اقبال کو کل رات دبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا
اس کے بعد سے وہ کہیں نظر نہیں آئے۔”
آفتاب اقبال کی صاحبزادی عائشہ نور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد آفتاب اقبال کو برطانیہ سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
آفتاب اقبال کی ٹیم کی جانب سے سینئر صحافی کی بحفاظت گھر واپسی کی اطلاع دی گئی ہیں۔
کہا گیا کہ ”مشکل وقت ہے لیکن الحمدللہ، ہم ہر اس شخص کے تہہ دل سے مشکور ہیں
جنہوں نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آفتاب اقبال صاحب بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں“۔