سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز سے دے دی گیا
آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز سے دے دی گیا
آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔ آج کی تقریب کا مقصد بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے۔
معرکہ حق کے دوران جنرل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔ دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں۔ بھرپور اور موثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں جنرل عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا۔ وطن عزیز کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔