قومی خبریں

سیاسی نفرت بدنامی کا باعث ہے: احسن اقبال

سیاسی نفرت بدنامی کا باعث ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے۔

برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے، معاشرے سے سیاسی نفرت کا خاتمہ باہمی یک جہتی سے ہی ممکن ہے۔

عمران خان عوام کے 64 ارب کھا گئے، احسن اقبال

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز کمیونٹی کو ذمے دارانہ سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button