اٹک میں سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 2 خواتین سمیت 3 ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اقدام اٹھایا گیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے اساتذہ حضرو اور جنڈ کے اسکولوں میں تعینات تھے۔
خواتین اساتذہ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ابتدائی تعلیم اٹک میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔