قومی خبریں
سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہ ممکن: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہ ممکن: احسن اقبال
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے۔ امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے۔ اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا۔ پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔
اڑان پاکستان میں یہ جاننےکی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے۔ پاکستان کی برآمدات کو 2029ء تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔