کھیل
لاہور:پی ایس ایل سکول اوقاتِ کم کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان سپر لیگ کے دوران لاہور کے سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔

لاہور:پی ایس ایل سکول اوقاتِ کم کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم سکولوں پر ہو گا۔ نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے سکولوں پر بھی ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الہٰی روڈ کے اسکولوں پر بھی ہو گا۔ ان مخصوص علاقوں میں سکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔