تازہ ترینکھیل

سہ ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

شارجہ: ٹی 20 سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

85 / 100 SEO Score
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سہ ملکی سیریز

سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے دیے گئے 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی۔ یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو 68 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابراراحمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 رنز دے کر 4 کھلاڑیو کو آئوٹ کیا اور میچ کا پانسا پاکستان کے حق میں پلٹ دیا ،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹی 20 سہ ملکی سیریز کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کےلیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صاحبزادہ فرحان 16 جبکہ صائم ایوب 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان آغا 7، محمد حارث 14 جبکہ حسن نواز 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

تاہم فخر زمان اور محمد نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی مجموعی رنز کو آگے بڑھایا، فخر زمان 77 اور محمد نوا 37 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔امارات کے حیدر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جنید صدیق، محمد روحد اور دھروو پاراشر نے ایک، ایک وکٹ لی۔

شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان جاری سہ ملکی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 31 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سہ ملکی سیریزپوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور افغانستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں،لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سرفہرست ہے۔ یو اے ای کی ٹیم سیریز میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

سہ ملکی سیریز

آصف علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button