سہ فریقی سیریز‘سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
سری لنکا نے مقررہ اوورز میں184 رنز سکور کیے‘ پاکستان178 رنز بنا سکا

سہ فریقی سیریز‘سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے میچ میںپاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز سکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 63 رنز ناٹ بنا کر نمایاں رہے۔عثمان خان 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 27، صاحبزادہ فرحان 9، فخرزمان 1 اور بابر اعظم 0 پر پویلین لوٹے۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے4 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ ونندو ہسارنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔










