تازہ ترینقومی خبریں

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 جزوی طور پر بحال

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 سوا ماہ بعد جلال پور پیر والا سے سکھر کیلئے

84 / 100 SEO Score

ملتانسکھر ملتان موٹر وے ایم 5 سوا ماہ بعد جلال پور پیر والا سے سکھر کیلئے جزوی طور پر بحال کردی گئی۔

موٹروے کا مشرقی ٹریک تعمیر کرکے دونوں اطراف کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی( این ایچ اے) کی جانب سے مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد جلالپور کے قریب ایم۔5 موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

عارضی طور پر تین کلومیٹر کا ڈائیورژن قائم کیا گیا ہے جس پر دونوں اطراف کی ٹریفک جنوبی کیرج وے( ملتان ٹو سکھر) ساییڈ سے گزر رہی ہے۔

ٹریفک کا بہاؤ معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات جیسے کونز، بیریئرز، وارننگ سائنز، اسپیڈ لمٹ اور وی ایم ایس یقینی بنائے گئے ہیں، جبکہ اضافی عملہ اور ہیوی ریکوری کرین بھی نگرانی و ملتانفوری کلیئرنس کے لیے تعینات ہیں۔شمالی کیرج وے ( سکھر ٹو ملتان) پر مرمتی کام جاری ہے جو جلد مکمل ہوتے ہی کھول دیا جائے گا۔

گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button