قومی خبریں
سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر وضاحت
ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت دے دی

سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر وضاحت

ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ سپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور تیار کرتی ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سمری کا تعلق نہ اسپیکر کے آفس سے ہے، نہ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اس معاملے میں عمل دخل ہوتا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور نے بھجوائی تھی، جبکہ اضافے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارتِ پارلیمانی امور نے جاری کیا تھا۔