قومی خبریں

مذہبی بنیاد پر احتجاج: کراچی اکثر مقامات بند

مجلسِ وحدتِ مسلمین کا احتجاج کراچی کے مزید علاقوں میں بھی شروع ہو گیا ہے۔

Mashriq Urdu

احتجاج کے باعث سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں, شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 10 سے زائد مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے۔ گلستانِ جوہر کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے. سرجانی ٹاؤن میں شمس الدین عظیمی روڈ پر، نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر ایک پر بھی دھرنا جاری ہے۔

پارا چنار فساد: کراچی میں دھرنے، ٹریفک جام

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد 2 نمبر جانے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ شاہراہِ پاکستان پر انچولی کے مقام پر بھی دھرنا جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button