سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نامنظور، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کسی صورت سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں علامہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے ورکرز کو سزاؤں پر افسوس ہے۔
آرٹیکل 5 کے مطابق بھی حقوق معطل نہیں ہو سکتے، جسٹس جمال مندوخیل
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے عوام کی آواز پہنچانا چاہتے ہیں، پاکستان میں شہری کے حقوق مساوی ہیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ الزام پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سمیت دیگر جگہیں ہیں، آج سپریم کورٹ کے سامنے اپنا نکتہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے غلط یا درست ہو سکتے ہیں، چند ایسے فیصلے ہوتے ہیں جن کا قوموں کو نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدلیہ نے مارشل لاء کو تسلیم کیا جس کا ملک کو نقصان ہوا، بانئ پی ٹی آئی نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی وہ پاکستان کے لیے ہے۔ علامہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں یہ مذاکرات شملہ معاہدے سے بھی اہم سمجھتا ہوں، یہ عوام کا معاملہ ہے، یہ مذاکرات پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے ضروری ہیں۔