تازہ ترین

آزاد کشمیر کی 18رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

قائم مقام صدرآزاد کشمیر لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا

51 / 100 SEO Score

آزاد کشمیرآزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدرآزاد کشمیر لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے 18 اراکینِ اسمبلی نے وزرا کے طور پر حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا۔وزیر اعظم فیصل راٹھور، سابق وزرائے اعظم سردار یعقوب خان اور سردار تنویر الیاس سمیت کئی اہم شخصیات تقریب میں شریک ہوئیں جب کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حمایتیوں کی بڑی تعداد، اور کئی سینئر سرکاری افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔آزاد کشمیر کی نئی کابینہ میں میاں عبد الواحد، سردار جاوید ایوب، جاوید اقبال بدھانوی، چوہدری قاسم مجید، عمار یاسین، سردار ضیاالقمر، سید باذل علی نقوی، نبیلہ ایوب خان، دیوان علی چغتائی، ملک ظفر اقبال، چوہدری ارشد، چوہدری محمد رشید، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، چوہدری اخلاق، فہیم اختر ربانی، رفیق نیئر اور علی شان سونی شامل ہیں۔ان میں سے پہلے 8 اراکین 2021 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، جب کہ باقی اراکین نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھا اور حال ہی میں اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔نبیلہ ایوب خان کابینہ کی واحد خاتون وزیر ہیں، جو خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں جب کہ مہاجرین کی نشستوں پر منتخب کسی بھی رکن کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔وزرا کے محکموں کا اعلان فوری طور پر نہیں کیا گیا، تاہم حلف برداری کی تقریب کے دوران حکومت کے دو مشیروں سردار احمد صغیر، اور سردار فہد یعقوب کی تقرری کا نوٹیفکیشن سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمن ظفر محمود نے پڑھ کر سنایا۔آزاد کشمیر کے آئین میں حکومت کے مشیروں کی تقرری کی اجازت موجود ہے، تاہم ان کی حلف برداری کے بارے میں خاموشی ہے، اس کے باوجود وزیرِ اعظم راتھور نے دونوں نئے مشیروں سے حلف لیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے راجا فیصل ممتاز راٹھور پیر کے روز نئے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے، جب چوہدری انوارالحق کو خطے کی قانون ساز اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button