صنعت وتجارت

سولر پینلز کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ

پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

83 / 100 SEO Score

سولر پینلز کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگسولر پینلز کی درآمدات

ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے تیار کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پر ایف بی آر نے سولر پینلز کی درآمدات پر 13 جعلی درآمدی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد کردیے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی کمپنیوں نے سولر پینلز کی درآمد ظاہر کر کے ملک سے 120 ارب روپے بیرونِ ملک منتقل کیے تھے۔

جعلساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140 ارب روپے بینک میں جمع کیے، اِن 13 جعلساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 327 کنٹینرز پر مشتمل سولر پینلز کراچی کی مختلف بندرگاہوں پر موجود ہیں، ان کی نیلامی سے حکومت کو 1 ارب 50 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

سولر پینل لگانا ہوا اب مذید مشکل، ہدایات جاری

سولر پینلز کی درآمدات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button