قومی خبریں
سوات کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوات کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔