قومی خبریں
پاکستان نے بھارتی سفارتی شخصیت کو ناپسندیدہ قرار دیدیا

پاکستان نے بھارتی سفارتی شخصیت کو ناپسندیدہ قرار دیدیا
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشین اسلام آباد کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ناپسندیدہ قرار دیا گیا بھارتی اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ متعلقہ بھارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی اور بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔