علاقائی
اقلیتوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، صلاح الدین پپی
یو سی 85 رحمان پورہ کے مرکزی دفتر میں ایسڑ کا کاٹا گیا۔

اقلیتوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، صلاح الدین پپی
ن لیگ کے راہنماء صلاح الدین پپی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لیڈر میاں نواز شریف اقلیتوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹر کے موقع پر اقلیتی کونسلر ناصر کاکا یو سی 85 رحمان پورہ کے مرکزی دفتر میں کیا۔ انہوں نے خواجہ طاہر ضیاء اور ملک سہیل کے ہمراہ ایسٹر کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ نوازش علی رانا سمیت حاجی نواز، عمران شیخ، عمران گل، جواد اسماعیل، اسلم مغل، جواد، چوہدری احسان علی غوری، ملک الیاس، ایڈوکیٹ ہمایوں بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔