قومی خبریں
سندھ نہر منصوبہ:پی پی کا احتجاج ڈرامہ ہے،شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پانی کے مسئلے پر احتجاج ڈرامہ ہے۔

سندھ نہر منصوبہ:پی پی کا احتجاج ڈرامہ ہے،شاہ محمود
لاہور میں عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نہروں کی تعمیر کے منصوبے پر چھ اضلاع میں کافی عرصہ سے کام جاری تھا جس کا پیپلز پارٹی کو علم تھا، لیکن اس وقت کوئی کچھ نہ بولا۔ شاہ محمود نے کہا کہ سندھ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں، بلاول بھٹو دبئی میں کیا کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے پانی کے مسئلے پر اپنی پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کر سکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیل میں بیٹھ کر 14 اپریل اور 15 اپریل کو عمر کوٹ میں احتجاج کی قیادت کررہے ہیں۔
ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں، معافی کی بھیک نہیں مانگتے مگر انصاف تو کرو، شاہ محمود قریشی