تازہ ترینقومی خبریں

سندھ میں ممتا پروگرام کی رقم 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 41 ہزار روپے مقرر

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممتا پروگرام کے تحت خواتین کو دی جانے والی نقد امداد 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 41 ہزار روپے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

84 / 100 SEO Score

ممتا
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممتا پروگرام کے تحت خواتین کو دی جانے والی نقد امداد 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 41 ہزار روپے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ممتا پروگرام ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ہے جو 2027 تک مکمل ہوگا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ممتا پروگرام اس وقت 15 اضلاع میں فعال ہے جس سے اب تک 7 لاکھ 70 ہزار خواتین مستفید ہو چکی ہیں جب کہ صوبے کے 800 ہسپتال اور ڈسپنسریاں بھی اس پروگرام سے منسلک ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 7 اضلاع کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی۔
ممتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button