صنعت وتجارت
کراچی پورٹ:تیل بردار جہاز آج لنگر انداز ہوگا
کراچی پورٹ سے نکالے جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوگا۔

کراچی پورٹ:تیل بردار جہاز آج لنگر انداز ہوگا
پورٹ ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کو امپورٹ، ایکسپورٹ مال ترسیل کے لیے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پورٹ سے نکالا جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوجائے گا۔ کسٹمز کی کار گو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے، کل سے کیماڑی اور منوڑہ سیر کے لیے کشتیاں بھی چلنا شروع ہوجائیں گی۔