قومی خبریں

پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا امکان

پی بی اے  نے ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر بھارتی گانے نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی کا امکان

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی جانب سے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس فیصلے کو اصولی اور قومی جذبات سے ہم آہنگ اقدام قرار دیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ کشیدگی کی موجودہ صورتِحال کے پیش نظر یہ محبِ وطن اقدام پوری قوم کے اجتماعی احساسات کی ترجمانی کرتا ہے، اس فیصلے کو قومی یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اس فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی بی اے کی یہ پہل خود مختارانہ ہے اور اس سے قومی وقار اور خود مختاری کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے یہ پیغام جاتا ہے کہ پوری قوم ان مشکل حالات میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کےلیے متحد ہے۔

بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button