جرم و سزا

سرگودھا:13سالہ لڑکی اغواء،4 افراد کی 3ماہ تک اجتماعی زیادتی

سرگودھا کے نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو اغواء کر کے 4 افراد 3 ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سرگودھا:13سالہ لڑکی اغواء،4 افراد کی 3ماہ تک اجتماعی زیادتی

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو 3 ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے اغواء کیا تھا۔ ملزم فرضی نکاح کر کے لڑکی کو لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ اس دوران ملزم کے دیگر 3 دوست بھی گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ ویڈیو فلم بھی بنائی تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ 3 ماہ بعد اپنی بیٹی سے ملا تو اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔ حالت غیر تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

عارف والا: خواجہ سراؤں سے اجتماعی زیادتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button