کھیل

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل‘پاکستان فاتح

میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپراوور میں چلاگیا

50 / 100 SEO Score

پاکستان شاہینز پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا۔دوحہ میں کھیلے گئے فائنل معرکے میں قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے،عرفات منہاس 25 رنز اور معاذ صداقت 23 نے رنز بنائے۔بنگلہ دیش اے کی بولنگ میں ریپون منڈول نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں، راکبول حسن نے 2 جبکہ ایس ایم مہروب اور جیشن عالم، عبدالغفار ثقلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش اے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں 125 زنز بنا کر میچ ٹائی کردیا، یوں فیصلہ سپر اوورز میں چلا گیا، سپر اوور میں بنگلا دیش اے کی ٹیم نے 6 رنز بنائے، بنگال ٹائیگر کی جانب سے ریپن مونڈول نے 8، عبدالغفار ثقلین ،15، ایس ایم مہروب 19رنز بنانے۔قومی ٹیم کی جانب سے احمد دانیال نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسری جانب قومی ٹیم نے بغیر کیسی نقصان کے 7رنز کا ہدف چار گیندوں پر پورا کرلیا۔

پاکستان شاہینز ، بنگلادیش اے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button