خاتون کا شوہر اپنی بیوی کو زچگی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چھوٹا ساہیوال لایا تھا، شہری نے الزام لگایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے داخل کرنے کے بجائے پرائیویٹ اسپتال لے جانے کا کہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ بچہ ماں کے پیٹ میں ہی دم توڑ چکا تھا، بے ہوشی کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے نجی ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔