قومی خبریں
اسلام آباد فلائٹ آپریشن بحال، 4 طیارے لینڈ
اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد فلائٹ آپریشن بحال، 4 طیارے لینڈ
ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئیں۔