قومی خبریں

سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

پاکستان رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ 

سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔

پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔

بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button