قومی خبریں

سانحۂ لیاری: مرنے والے 27 میں سے 20 ہندو ہیں

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

86 / 100 SEO Score

سانحۂ لیاری: مرنے والے 27 میں سے 20 ہندو ہیںسانحۂ لیاری:

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو کمیونٹی کے رہنما شری رامناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین کو حکومت کی جانب سے کوئی گھر نہیں دیا گیا، متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔

شری رامناتھ نے کہا کہ ہلاک 27 میں سے 20 ہندو کمیونٹی سے ہیں، تمام جانیں پاکستانی تھیں، ایدھی سمیت تمام لوگ مدد کرتے ہیں۔

سانحۂ لیاری:

انہوں نے کہا کہ نوٹس پر کسی کے دستخط نہیں تھے، حکومتِ سندھ، وزیرِ اعظم سے گزارش ہے کہ معاملے کو دیکھیں، حکومت مدد کرے تو مشکور ہوں گے، کوئی مدد نہیں کی گئی تو ہم احتجاج بھی کریں گے۔

دوسری جانب گرنے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد مشینری روانہ ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آخری لاش نوجوان لڑکے زید کی نکالی گئی۔سانحۂ لیاری:

ریسکیو اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، اس کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی، جو اب روانہ ہو گئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، 11 زخمیوں میں 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 1 مریض اب بھی زیرِ علاج ہے۔

کراچی: عمارتیں گرنے سے حادثات، انتظامیہ پر سوالیہ نشان

 

 

سانحۂ لیاری:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button