قومی خبریں

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے

سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔

83 / 100 SEO Score

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئےمیاں اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔ حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔ سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

میاں اظہر سابق گورنر پنجاب

میاں محمد اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔

حماد اظہر اور رانا شہباز اشتہاری قرار

میاں اظہر

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button