قومی خبریں
زرتاج گل: گرفتاری کا حکم نامہ جاری
سیشن کورٹ اسلام آباد نے زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

زرتاج گل: گرفتاری کا حکم نامہ جاری۔
وارنٹِ گرفتاری سول جج مبشر حسن نے جاری کیے۔
دورانِ سماعت جج مبشر حسن نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ اسی مقدمے میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔