قومی خبریں

ریلوے: مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے جارہے ہیں: حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مزید 11 مسافر ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے جارہے ہیں۔

82 / 100 SEO Score

ریلوے: مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے جارہے ہیں: حنیف عباسیپاکستان ریلوے

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 جون تک 92 ملین تک اپنا ریونیو لے جائیں گے، 155 ریلوے اسٹیشن سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ خانیوال میں ریلویز پل گرنے سے جاں بحق ملازم کے گھر گیا تھا۔ اس واقعے کی انکوائری جاری ہے، ذمے دار کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان خانیوال سٹیشن کا صفائی کا نظام بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پاس چلا جائے گا، پنجاب کے 40 ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی فری کرنے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کا عکس نظر آیا، ریلوے کالونیوں میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ریلوے اسٹیشنز پر اب فوڈ اتھارٹی جا کر سیمپلنگ کر سکتی ہے، لاہور سے ماسکو فریٹ ٹرین چلانے جا رہے ہیں، خوشحال خان خٹک ٹرین کو 6 سال بعد بحال کیا، موسیٰ پاک ٹرین کو ڈی جی خان تک لے گئے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ لائنوں کے ساتھ پھل دار درخت لگانے جا رہے ہیں، وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ازبکستان سے  لائن کنیکٹ ہوں، تھرکول اور ریکوڈک کو کامیاب کرنا ہے تو انویسٹ کرنا ہوگا، کسی کو نہیں دیا جا سکتا یہ قومی اثاثہ ہے۔

پاکستان ریلوے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی معترف ہوگئی ہے، ہم نے سفارتی سطح پر بھی پاکستان کو کامیابی دلوائی، روٹھے دوستوں کو پاکستان لے کر آئے، مخالف ملک کو سفارتی سطح پر بھی اکیلا کردیا، ہم پر پہلگام واقعہ تھوپا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پانی بند کرنے کا کہا تو ہماری نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ پانی بند کیا گیا تو حملہ کریں گے، پہلگام واقعے پر ہم نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، ہماری اس پیشکش کو سفارتی سطح پر پذیرائی ملی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستانیوں کا وقار بلند ہوا، کچھ دل کالے تھے اور وہ آج بھی کالے ہیں، اپوزیشن لیڈر اور عمران خان کی بہن کے بیان پاکستان مخالف تھے۔

ریلویز: پاکستان ایکسپریس حادثے کا شکار،2 بوگیاں متاثر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button