قومی خبریں
اختلافی نوٹ ویب پر شیئر نہیں ہوا، جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس کو خط
مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر شیئر نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

اختلافی نوٹ ویب پر شیئر نہیں ہوا، جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس کو خط
جسٹس عائشہ ملک کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کل دوپہر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو فیصلہ اپ لوڈ کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آج صبح بھی فیصلہ اپ لوڈ کرنے کا کہا گیا لیکن آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے نہیں کیا۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ خط میں جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ فیصلے کی کاپی فوری اپ لوڈ کی جائے۔