بین الاقوامی

روس: یوکرین پر فضائی حملہ، 6 ہلاک، 80 سے زائد زخمی

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر جمعہ کی صبح شدید فضائی حملے کیے، جس میں 6 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

82 / 100 SEO Score

یوکرین پر فضائی حملہ، 6 ہلاک، 80 سے زائد زخمیروس: یوکرین پر فضائی حملہ

یوکرینی فضائیہ کے مطابق 407 ڈرونز اور 45 میزائل فائر کیے، جو اب تک کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ کیف میں 3 امدادی کارکن بھی ہلاک ہوئے، جب وہ ابتدائی حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تو روس نے ایک اور حملہ کر دیا۔

شمالی شہر چیرنیہیو میں دو افراد اور مغربی شہر لوٹسک میں ایک شخص ہلاک ہوا، جہاں ایک رہائشی عمارت بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی۔  روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے یوکرین کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔ جس میں یوکرین نے روس کے اندر اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کو تباہ کیا تھا۔

روس: یوکرین پر فضائی حملہ

عینی شاہدین کے مطابق کیف میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جنہوں نے دور دور تک کھڑکیاں ہلا دیں، بہت سے شہریوں نے میٹرو اسٹیشنز یا زیرِ زمین پارکنگز میں پناہ لی۔ روسی حملوں سے مغربی شہر ٹرنوپل میں صنعتی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں شہر کے کچھ حصے بجلی سے محروم ہو گئے، علاقائی انتظامیہ نے شہریوں کو ہوا میں زہریلی گیسوں کی موجودگی کے باعث گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یوکرین نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد بھی کئی مقامات پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ممکنہ طور پر مزید افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

یوکرائن روس سے بات چیت پر تیار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button