عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے شام کی تازہ صورت حال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اقوام متحدہ میں درخواست دیدی ہے۔
مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے اور وہاں اقوام متحدہ کی غیر فوجی علاقے (بفر زون) پر بات کرنا ضروری ہے۔
شام کی صورت حال پر روس کے اقوام متحدہ میں نمائندے دمتری نے کہا بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کا روس اور مشرق وسطیٰ پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اس کا فیصلہ مستقبل کرے گا۔
یاد رہے کہ بشار الاسد شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد طیارے میں اہل خانہ کے ہمراہ روس پہنچ گئے جہاں انھیں سیاسی پناہ دیدی گئی۔