تازہ ترینبین الاقوامی

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

ماسکو: روس کے مشرق بعید میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے....

82 / 100 SEO Score

شدتماسکو: روس کے مشرق بعید میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ہفتے کے روز کامچٹکا کے ساحلی علاقے میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی شہر سے تقریباً 111 کلومیٹر مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 39.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ابتدا میں زلزلے کی شدت 7.5 بتائی گئی تھی تاہم بعد میں اس کا پیمانہ 7.4 کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ جولائی میں بھی اسی خطے میں 8.8 شدت کا ایک تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جو کامچٹکا جزیرہ نما کے قریب ریکارڈ شدہ سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں بحرالکاہل کے مختلف حصوں میں 4 میٹر تک بلند سونامی کی لہریں اٹھیں اور ہوائی سے لے کر جاپان تک انخلا کرنا پڑا تھا۔

سندھ میں 25 پرائمری سکولوں کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button