روز ویلٹ ہوٹل بحالی یا نجکاری؟ فیصلہ جلد
قومی ایئرلائن کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری کے معاملے پر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو منصوبہ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری کےلیے مختلف تجاویز تیار کی جائیں۔ ہدایت کی گئی کہ ترجیحاً ہوٹل کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کی پالیسی مرتب کی جائے۔ شرکت داری سے چلانے کےلیے بھی تفصیلی منصوبہ بنایا جائے۔
لیز پر دینے کی رپورٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری تمام تجاویز کا جائزہ لےکر حتمی فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھے گی۔