قومی خبریں

روایتی احتجاج نہیں کریں گے، جنید اکبر

 جنید اکبر  کا کہنا ہے کہ میں قیادت کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتا ہوں، ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں۔

روایتی احتجاج نہیں کریں گے، جنید اکبر

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا میسج آیا تو فوراً چھوڑ دی۔  چاہتا ہوں اپنی قیادت اور ورکرز کی امیدوں پر پورا اتروں۔ ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں۔ بات چیت کرکے احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو دے دیا۔

عمران خان کی جنید اکبر کو چیئرمین پی اے سی کام جاری رکھنے کی ہدایت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button