قومی خبریں

راول ڈیم بھر گیا، سپل ویز کھولنے کا چانس

بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا، جس کے باعث اسپل ویز کھولے جانے کا امکان ہے۔

85 / 100 SEO Score

راول ڈیم بھر گیا، سپل ویز کھولنے کا چانسراول ڈیم بھر گیا

راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17 سو 47 ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 ایکڑ فٹ ہے۔

اگلے 24 گھنٹے میں راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جانے کا امکان ہے۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور اندرون شہر کئی علاقے زیر آب آگئے جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔

راول ڈیم بھر گیاراول ڈیم بھر گیا

دریائے سواں سے بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، بارش کے باعث ٹریفک بری طرح متاثر ہے، مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں لوگ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو کر گوالمنڈی پل پر 23 فٹ جبکہ کٹاریاں میں 22 فٹ بلند ہے۔

نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

جڑنواں شہر:خطرے کے سائرن بج گئے

راول ڈیم بھر گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button